لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ توہین الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار کا معاملہ پہلے طے کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کارروائی جاری رکھے، عدالت کمیشن کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرے گی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو فریقین میں سے کوئی بھی چیلنج کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد درخواست گزار عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 17 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 12 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 18 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 دن قبل






