Advertisement
پاکستان

دفعہ144 ،پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

چیف سیکرٹری پنجاب24 گھنٹے میں معاملے پر رپورٹ پیش کریں،الیکشن کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 13th 2023, 11:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دفعہ144 ،پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگران حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں چیف سیکرٹری پنجاب معاملے پر رپورٹ پیش کریں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت شفاف اور پرامن انتخابات کرانے کا پابند ہے، تحریک انصاف کی درخواست سے متعلق 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی رپورٹ کی روشنی میں مزید لائحہ عمل پر غور کرے گا۔ 

یاد رہے کہ عمران خان نے 12 مارچ کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا میں خود ریلی کی قیادت کروں گا جبکہ نگران حکومت پنجاب  نے 12 مارچ کو لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔نگران صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ 

Advertisement
Advertisement