آئندہ سماعت تک مراد سعید کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے،عدالت


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مقدمات کی تفصیلات آنے تک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا.عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت تک مراد سعید کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے۔
مراد سعید کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کی تفتیش کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، درخواست پر فیصلہ آنے تک مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا درخواست میں سیکورٹی کی استدعا کی ہے؟ اس پر مراد سعید کے وکیل نے جواب دیا کہ جی ہم نے سیکیورٹی کی استدعا بھی کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ فریقین کوبلا کر پوچھ لیتے ہیں، مناسب احکامات جاری کریں گے۔عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 10 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 15 گھنٹے قبل



