لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے کے مزید 4 اضلاع میں سکولز بند کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 6 فیصد شرح کے اضلاع میں سکولز بند کرنے کے معاملے پر صوبائی حکومت نے پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ 4 مزید اضلاع کے سکولز بھی بند کر دئیے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 17 اضلاع میں تمام سکولز بند کردئیے گئے، اگلے احکامات آنے تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکولز بند رہیں گے۔پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ اب جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال اور بھکر کے تمام سکولز بند کیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
NOTIFICATION:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 23, 2021
All Public and Private Schools in the following Districts are closed with immediate effect due to rise in COVID 19 cases. These Districts are in addition to the Districts announced on April 6th, 2021. Okara, Jhang, Khanewal & Bhakkar. pic.twitter.com/e2oENyaMFj
مراد راس نے کہا کہ 17 اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سکولز کھولیں گے۔پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا افطار کے بعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ کی جائے گی۔اسد عمر نے بتایا کہ 5فیصد سے زائدشرح والے اضلاع میں سکولزمکمل بند رہیں گے، انڈورڈائننگ پر پہلے ہی پابندی تھی ،آو¿ٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی ، عیدتک ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہے گی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 4 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل





