Advertisement

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) روڈ (سابقہ IJP روڈ) کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا

وزیرِ اعظم کو اس منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 14th 2023, 3:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) روڈ (سابقہ IJP روڈ) کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) روڈ (سابقہ IJP روڈ) کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

بدھ کو افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، سابق ارکان قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ملک ابرار، انجم عقیل خان، ملک شکیل اعوان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل اور کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم کو اس منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

سابقہ آئی جے پی روڈ کا نام تبدیل کر کے کیپٹن کرنل شیرخان شہید رکھ دیاگیاہے۔9.8کلومیٹر طویل سڑک فیض آباد سے پیر ودھائی موڑ (پشاور موڑ راولپنڈی) تک از سر نو تعمیر کی گئی ہے۔ اس منصوبے میں 2 اوور ہیڈبرج بنائے گئے ہیں۔ منصوبہ سابق دور حکومت میں تعطل کاشکار رہا۔

موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد اس پر کام تیز کر کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر سے فیصل آباد سے پیر ودھائی موڑ تک ٹریفک کے بہائو میں بہتری آئی گی اور راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان اشیا اور سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہو گی۔ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پہلے یہ روڈ گھنٹوں بلاک رہتا تھا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کا دیرینہ مسئلہ ہو گیا۔

Advertisement
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 3 دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 3 دن قبل
Advertisement