غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت فلسطینیوں کی شہادت جنگی جرم ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 2ہزار943 رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا ہے


لندن: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ غزہ پر کئے گئے اسرائیلی حملےجنگی جرم کے زمرے میں آسکتے ہیں ،تنظیم نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف راکٹ فائر کرنے کے الزام کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں قائم انسانی حقوق کے گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی حملے فوجی ضرورت کے بغیر شہری آبادی کے خلاف اجتماعی سزا کی ایک شکل کے مترادف ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 2ہزار943 رہائشی یونٹوں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 103 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بظاہر طاقت کا غیر متناسب استعمال کرتے ہوئے فضائی حملے کیے جن میں بچوں سمیت فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے، یہ ایک جنگی جرم ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ کی ریجنل ڈائریکٹر ہیبا مورائف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف بار بار کیے جانے والے جنگی جرائم اور غزہ کی پٹی کی 16 سالہ غیر قانونی ناکہ بندی کی وجہ سے مزید خلاف ورزیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ناانصافی کو دوام ملتا ہے۔
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے ترجمان نے ایمنسٹی کی اس رپورٹ کا خیر مقدم کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم پراپنا دفاع کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل، امریکا اور یورپی یونین نے جہاداسلامی کو دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔\932
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 days ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 5 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago





