پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
گزشتہ روز پی ٹی آئی نے 11 منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بنیادی رکنیت ختم کی تھی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے مزید 6 منتخب بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے نمائندوں کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضری کے معاملے پر تسلی بخش جواب نہ دینے پر منتخب نمائندوں کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی نے 11 منتخب بلدیاتی نمائندوں کی بنیادی رکنیت ختم کی تھی جس سے پی ٹی آئی اب تک مجموعی طور پر 17 منتخب بلدیاتی نمائندوں کو میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے پر پارٹی سے نکال چکی ہے۔
خیال رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر کراچی کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو شکست دی تھی۔ مرتضیٰ وہاب کو شو آف ہینڈ کے ذریعے 173 جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 161 ووٹ ملے تھے۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کرنے والی پی ٹی آئی کے 34 اراکین پولنگ کے دوران غیر حاضر رہے تھے

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 6 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 7 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 11 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

