فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کے ٹرائلز کا کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کے ذریعے سویلنز کے ٹرائل کے کیس میں بیرسٹرفروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے، فروغ نسیم وزیر اعظم کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔
تاہم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے اعتراضات کے بعد 9 رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا اور چیف جسٹس نے 7 رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیا۔
بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب 7 رکنی بینچ کی کیس کی سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ منگل تک کیس کا فیصلہ کر سکتے ہيں۔

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 40 منٹ قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 5 گھنٹے قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 4 گھنٹے قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- 16 منٹ قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 7 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 7 گھنٹے قبل