سابق رکن قومی اسمبلی اور صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی اکرم چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا


پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، سابق رکن قومی اسمبلی اور صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی اکرم چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی اور صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی اکرم چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کےتمام واقعات کی پرزور مذمت کرتاہوں۔ تحقیقات کرکے ان واقعات میں ملوث ملزمان کو عبرت کا نشان بنایاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 9مئی کےاہداف کئی تھے۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی یادگار پر حملہ کیاگیا، جبکہ دشمن نےاعتراف کیا تھا کہ کرنل شیر خان جیسا جوان نہیں دیکھا۔ اسی طرح 9 مئی کا دوسرا ہدف ایم ایم عالم کا طیارہ تھا۔ دنیا نےتسلیم کیا کہ ایم ایم عالم نےسیکنڈز میں دشمن کےجہاز گرائے۔
سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے پی ٹی آئی چھوڑنےکے ساتھ ہی پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کےصدر کا عہدہ چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب اس ملک کی بہتری کےلیےسیاست کرینگے۔ملک کو امن کا گہوارہ بناکر دکھائیں گے۔ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ ملک نازک موڑ پر ہے اس نازک موڑ سے پاکستان کی بس کو آگےلیکر جائیں گے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 20 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 گھنٹے قبل







