Advertisement
پاکستان

ملک نہیں عوام ڈیفالٹ ہوگئی ہے،شیخ رشید

مفتاع پھر ایک قسط لے آیا تھا، ڈار نہ ڈالر کو 200 پر لایا نہ معشیت کوتباہی سے بچایا ،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 28th 2023, 9:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک نہیں عوام ڈیفالٹ ہوگئی ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کی سیاسی تقدیرکےفیصلےلندن اوردبئی میں ہوتےہیں کیونکہ انکی جائیدادیں، اولادیں اور بینک بیلنس لندن اور دبئی میں ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئیٹ میں حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں نہ اہلیت ہےنہ صلاحیت ہے۔ آنےوالے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہوگا۔ ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آبادمیں میرے خلاف7 ایف آئی آر ہیں۔ تین دفعہ میری گاڑیاں گھرسے اٹھا کر لے گئے۔عدالت کے حکم کےباوجود پولیس گاڑیوں کی واپسی سے انکاری ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نےایک چہرے پرکئی چہرےسجارکھے ہیں یہ عوام میں نفرت کا نشان ہیں۔ پہلی دفعہ حج کا پورا کوٹہ بھی استعمال نہیں ہوا۔ وفاق میں نگران حکومت، جنرل الیکشن ہونے نہ ہونےاور سیٹوں کی ایڈجسمنٹ دبئی میں کررہےہیں۔ قوم کی سیاسی تقدیرکےفیصلےلندن اوردبئی میں ہوتےہیں کیونکہ انکی جائیدایں اولادیں بنک بیلنس لندن دبئی میں ہیں

پاکستان کومنی لانڈرنگ کےلیےرکھا ہوا ہے۔قومی اثاثےلیز پر، غریب مہنگائی کی بھینٹ پر اور یہ بےساکھیوں کےسہارے ہیں اور یہ گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔

آئندہ 48 گھنٹوں میں آئی ایم ایف کے ہونے یا نہ ہونےکافیصلہ ہوجائےگااور 300 ارب روپےکےمزید ٹیکس غریب پرمسلط کردیے جائیں گے۔مفتاع پھر ایک قسط لے آیا تھا، ڈار نہ ڈالر کو 200 پر لایا نہ معشیت کوتباہی سےبچایا ۔ ملک نہیں عوام ڈیفالٹ ہوگئی ہے

Advertisement
پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ، دفاعی شراکت داری مزید مستحکم

  • 11 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق

قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، اسپیکر ایاز صادق

  • 14 گھنٹے قبل
ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ

ملک میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا،ایرانی وزارت خارجہ

  • 12 گھنٹے قبل
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

  • 13 گھنٹے قبل
سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی

سوات: کھیلتے ہوئے دستی بم پھٹ گیا، 8 سالہ بچہ جاں بحق، 5سالہ بہن زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
 کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ

 کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار،پولیس کا دعویٰ

  • 16 گھنٹے قبل
گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس الٹ گئی، 10 مسافر جاں بحق ،پاک فوج اور بحریہ کی فوری امدادی کارروائیاں

  • 16 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کی پروفائلنگ مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور منظم ہراسانی ہے،دفتر خارجہ

  • 16 گھنٹے قبل
ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک روز کے اضافے کے بعد سوناآج پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 گھنٹے قبل
سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

  • 10 گھنٹے قبل
سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی

سرگودھا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا

پی ایف یو سی کے وفدکا یونیورسٹی آف لاہورکا دورہ، طلبا کے نفسیاتی مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا

  • 13 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement