Advertisement

سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کرنے کا واقعہ، اس سے انتہا پسندی بڑھے گی، مسلم ممالک

پولیس نے اسے آزادی اظہار رائے کے ضابطوں کے تحت احتجاج کی اجازت دی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 30th 2023, 4:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کرنے کا واقعہ، اس سے انتہا پسندی بڑھے گی، مسلم ممالک

ریاض: دنیا بھر کے مسلمان سٹاک ہوم کی سب سے بڑی مسجد کے باہر ایک عراقی شہری کی طرف سے قرآن کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت میں سعودی عرب کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق بدھ کو سویڈن کے دارالحکومت میں مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں 37 سالہ سلوان موميكا نے پہلے قرآن پر پتھر مارے اور بعد میں اسے نذر آتش کر دیا۔سلوان موميكا کئی برس قبل عراق سے فرار ہو کر سویڈن آ گیا تھا۔ پولیس نے اسے آزادی اظہار رائے کے ضابطوں کے تحت احتجاج کی اجازت دی تھی، تاہم بعد میں پولیس نے کہا کہ اس نے قرآن نذر آتش کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس واقعے سے پوری مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔رواں برس جنوری میں بھی ایک دائیں بازو کے انتہا پسند نے سٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانے کے قریب قرآن کو نذر آتش کر دیا تھا۔ اس واقعے پر بھی پوری مسلم دنیا نے احتجاج کیا تھا۔سویڈن کے وزیراعظم اُلف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ موميكا کا احتجاج ’قانونی لیکن ٹھیک نہیں تھا‘۔انہوں نے کہا کہ اسے احتجاج کی اجازت دینے یا نہ دینے کا اختیار پولیس کا تھا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پوری دنیا کے مسلمان عید الاضحٰی کی چھٹیاں منا رہے ہیں۔

دوسری جانب عراقی حکومت نے ایک بیان میں ’انتہا پسند اور ذہنی بیمار افراد کی جانب سے قرآن پاک کے نسخوں کو بار بار جلانے کے واقعات‘ کی شدید مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں نفرت انگیز اور جارحیت کے جذبے کو ظاہر کرتی ہیں جو آزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف ہے۔

وہ نہ صرف نسل پرست ہیں بلکہ تشدد اور نفرت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کے خلاف جمعرات کو سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔اردن نے عمان میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا اور کہا کہ وہ اس عمل کو’اشتعال انگیزی اور نسل پرستی‘ سمجھتے ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنا ایک ’خطرناک نفرت اور اسلامو فوبیا کا مظہر‘ ہے جو تشدد کو ہوا دیتا ہے۔اردنی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’قرآن کو نذر آتش کرنے کو آزادی اظہار کی ایک شکل نہیں سمجھا جا سکتا۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے اور اقدامات کو روکنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • a day ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • a day ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 hours ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 hours ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 7 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 7 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 6 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 7 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 6 hours ago
Advertisement