وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر یکم جولائی سے 4 جولائی تک جاپان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
وزیر خارجہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیداسے بھی ملاقات کریں گے


اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر یکم جولائی سے 4 جولائی تک جاپان کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کا دورہ جاپان کے ساتھ کافی وقفے کے بعد قیادت کی سطح پر رابطوں کی بحالی کا اشارہ دیتا ہے۔ وزیر خارجہ دورے کے دوران اپنے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
وزیر خارجہ جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیداسے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر ٹیکیو اکیبا کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کریں گے جو جاپان کا ایک مشہور تھنک ٹینک ہے۔
پاکستان اور جاپان کے طویل عرصے سے تعلقات قائم ہیں جس کی خصوصیت گرمجوشی، دوستی اور مسائل پر مشترکہ خیالات ہیں۔ وزیر خارجہ کی جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کی درآمد سے متعلق ممتازبزنس ہائوسز اور اداروں کی نمائندگی کرنے والے سینئر حکام اور ایگزیکٹوز سے بھی بات چیت متوقع ہے

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 12 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 12 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 11 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 11 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 8 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 7 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 12 hours ago







