صدر پیوٹن روس کی سب سے قدیم مسجد پہنچے جہاں انہیں عید کے روز قرآن پاک کی کاپی تحفے میں پیش کی گئی


گزشتہ دنوں سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہولم میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کو شہید کرنے پرعالمی رہنما سمیت روسی صدر ولامیر پیوٹن نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
“The Quran is sacred for Muslims and should be sacred for everyone else”
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) June 29, 2023
?? President Vladimir Putin was gifted a copy of the Quran during his visit to the Juma Mosque of Derbent in Dagestan, known as the oldest mosque in Russia, on the first day of Eid al Adha
????? pic.twitter.com/qcloBDPb0h
صدر پیوٹن نے مسجد انتظامیہ کی جانب سے قرآن پاک کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس میں کوئی ایسی لائق جگہ ڈھونڈوں گا جہاں قرآن کریم کو رکھا جائے۔
روسی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے، اور یہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی مقدس کتاب ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ دیگر ممالک میں کیا ہورہا ہے، یہ لوگ دوسروں کے مذہبی احساسات کا احترام نہیں کرتے اور پھر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں۔
صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روسی آئین اور کرمنل کوڈ کے آرٹیکل 282 کے تحت روس میں اس طرح کی حرکت کرنا جرم ہے، البتہ ہم ہمیشہ اس قانون پر عمل کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ سوئیڈن کی عدلیہ اور پولیس نے اسلام مخالف انتہا پسندوں کو قرآن پاک کے نسخے کو جلا کر شہید کرنے کی اجازت دی تھی کہ جس کے بعد اسٹاک ہولم میں ایک عراقی نژاد سوئیڈش نے مقدس کتاب کے نسخے کو کو نذر آتش کرکے شہید کیا تھا۔
اس سے قبل سوئیڈن میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ دائیں بازو کے سیاست دان راسموس پالوڈن کئی اجتماعات میں قرآن پاک کو شہید کرچکے ہیں یا کرنے کی کوشش کر چکے ہیں

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 6 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 10 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 7 گھنٹے قبل







