میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کانذرانہ پیش کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
دہشت گردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، عبدالقدوس بزنجو

شائع شدہ 3 years ago پر Jul 3rd 2023, 4:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں ایف سی کے میجر اور نائیک کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کانذرانہ پیش کیاہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میجر ثاقب حسین شہید اور ان کی ٹیم نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے انہیں پسپا کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں ۔وزیراعلیٰ نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار اورشہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 15 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات







