جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی جاپانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس
سیلاب متاثرین کی مدد پر جاپان کی حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان جاپان کو افرادی قوت مہیا کرسکتا ہے


ٹوکیو: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد پر جاپان کی حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان جاپان کو افرادی قوت مہیا کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جاپان کے سرکاری دورے کے موقع پر ٹوکیومیں جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دورہ جاپان کے دوران میزبانی پر وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ میرا جاپان اور خوبصورت شہر ٹوکیو کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان دیرینہ دوست ہیں، پاکستانی عوام جاپان اور جاپانی عوام کے لیے گرمجوشی اور محبت کے گہرے جذبات رکھتے ہیں، ہم ضرورت کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے تعلقات میں نئی توانائی اور ولولہ دیکھا ہے، مجھے آسیان علاقائی فورم کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر 4 اگست 2022 کو کمبوڈیا میں جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، آج ہم نے ملاقات سے اپنی بات چیت کو آگے بڑھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ بہت نتیجہ خیز بات چیت کی کہ کس طرح دونوں ممالک ہمارے باہمی تعاون کو مزید گہرا کرسکتے ہیں، ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے، آئی ٹی، سیاحت اور زراعت جیسے شعبوں میں اپنے باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے مشترکہ طور پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سولرائزیشن، ڈی سیلی نیشن اور واٹر پیوریفیکیشن اور ہائوسنگ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے شعبوں میں زیادہ اثر رکھنے والے ٹارگٹڈ پروگراموں پر مل کر کام کرنے کے امکانات کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، اس کے علاوہ فریقین نے ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے پاکستان میں جاپانی زبان کے لیے لینگویج سکل اسیسمنٹ ٹیسٹ کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہ ہم نے جاپان میں نوجوان پاکستانی ہنر مند انسانی وسائل کی درآمد اور ان کی زبان کی تربیت کو تعاون کا ایک اہم شعبہ قرار دیا ہے، بات چیت میں پاکستان میں جاپانی اداروں کی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی غور کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جاپان کے دورے کے دوران نجی شعبے، مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی بات کروں گا، دونوں ملکوں کو مثبت بات چیت کو مزید آگے بڑھانے اور تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کے لیے ہر سطح پر مصروف رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جاپان کے دورے کے دوران نجی شعبہ کے افراد سے ملاقات کروں گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مہمان نوازی پر جاپانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم جولائی سے 4 جولائی تک جاپان کا 4 روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں، ان کی جاپانی وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوگی۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago


