اسلام آباد : ملک میں کورونا وبا کی صورتحال تشویش ناک ہوتی جارہی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حساس شہروں میں دو ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن لگانے پر مشاورتی عمل جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لیے وزارتوں اور انتظامیہ کو خط ارسال کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب س ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے۔ دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن 2 یا 3 مئی سے نافذالعمل ہوگا ۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد ، بہاولپور ، گوجرنوالہ میں دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن لگایا جائے گا ۔ جبکہ حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی لاک ڈاؤن کے حوالے سے حساس شہروں کی لسٹ میں شامل ہے ۔ مراسلے میں مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پر مشاورت کی گئی۔ متعلقہ شہروں میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرچکی ہے ، ملک میں وبا سے پہلی بار 201 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5292 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار530ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10ہزار 231ہو گئی ہے ۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 4 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 4 hours ago

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- a day ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 4 hours ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago






.webp&w=3840&q=75)

