کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں وزارتِ مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزارتِ مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں منصوبوں کا آغاز کیا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر خوشی ہے، کامیابی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو اس کی مخلوق کیلئے کام کرتا ہے، لاہور میں ہسپتال بنانے پر لوگوں نے گنگا رام کی تعریف کی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے، حکومت کےلیے بلوچستان کے ووٹ کی ضرورت نہیں، اس لیے اس صوبے پر توجہ ہی نہیں دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی سالوں میں 3300کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور ان پرکام شروع کیا۔ چمن،کوئٹہ اور کراچی شاہراہ بہت خطرناک ہے، میں نے اس پر سفر کیاہواہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں حکومت سنبھالی تو صوبے کو دہشتگردی کا سامنا تھا، مخالفین کہتےتھے کدھر ہے نیا پاکستان، کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا ؟ سیاسی دوست نے مشورہ دیا پنجاب پر توجہ دیں، خیبرپختونخوا میں جیت کا چانس نہیں، 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے دو تہائی اکثریت ملی، خیبرپختونخوا میں انسانوں پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔
وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی ہسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے، جن صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت ہے وہاں شہریوں کو صحت کارڈ دیں گے، بلوچستان میں بھی ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، کسانوں کو کسان کارڈ کے تحت براہ راست سبسڈی دیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وفاقی وزیر مرادسعید بھی وزیراعظم کےہمراہ موجود تھے، وزیراعظم کو تقریب سے قبل شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

معروف امریکی اداکارہ اور"گوسپ گرل"39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے یکم رمضان کو بینک بند رہیں گے
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان بے معنی میچ آج کھیلاجائے گا
- 4 گھنٹے قبل

صارفین کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 3 گھنٹے قبل

ملٹری ٹرائل کیس ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہو گی ، سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں،600 سے زائد فلسطینی رہا
- 4 گھنٹے قبل

سینئرصحافی فرخ شہباز کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اعزازی رکنیت مل گئی
- 10 منٹ قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل

انسداد منشیات فورس کی مثالی کارکردگی، 18 ٹن منشیات تلف، درجنوں مجرموں کو سزائیں
- 2 گھنٹے قبل

پشاور:صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کو رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان
- 39 منٹ قبل

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی آج پاکستان کا دورہ کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس،افواج پاکستان وطن کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں، شہباز شریف
- 3 گھنٹے قبل