خلا میں روزہ رکھنے کا یادگار تجربہ ، سعودی شہزادے کی ناقابل فراموش سفر سے متعلق داستان
روزہ اسلام کے بنیادی ستون میں سے ایک ہے ، ماہ صیام کا آغاز ہوچکا ہے اور امت مسلمہ دوسرے عشرے میں داخل ہوچکی ہے ، زمین پر روزہ تو سبھی رکھتے ہیں مگر اس دنیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے زمین سے باہر خلا میں روزہ رکھا۔

17جون 1985 میں خلا کا سفر کرنے والے پہلے عرب خلا باز شہزادہ سلطان بن سلمان نے 1405 ہجری کے رمضان میں امریکی سپیس شٹل ڈیسکوری کے سفر کے دوران روزہ رکھا تھا۔ کچھ عرصے قبل شہزادہ سلطان نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے خلا کے اس کبھی نہ بھولنے والے سفر کے مشاہدات و تاثرات بارے بتایا .
شہزادہ سلطان کاکہنا تھا کہ وہ 29 ویں روزے کے دن ناقابل فراموش خلائی سفر پر روانہ ہوئے تھے ۔ سفر کے دوران انہوں نے 6 دن میں قرآن مجید کو ختم کیا اور اس مقصد کیلئے ا نہوں نے اپنے سونے کا وقت مختص کیا تھا۔ شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ اس تربیت کے دوران وہ روزے رکھتے رہے اور ناسا کے ڈاکٹرز نے روزے سے ان کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ بھی کیا۔
29ویں روزے کو وہ اپنی7 رکنی ٹیم کے ہمراہ خلائی شٹل پر روزہ رکھ کر سوار ہوئے جبکہ خلا میں روزے کے اوقات کے حوالے سے انہوں نے سعودی عالم شیخ عبدالعزیز بن باز سے مشورہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا 'اس سال رمضان کا مہینہ موسم گرما میں آیا تھا، جبکہ میں ہیوسٹن میں اسپیس سینٹر میں اس سفر کے لیے خصوصی تربیت لے رہا تھا، تربیت کے دوران ہمیں شدید گرمی اور پیاس کی کیفیات سے گزارا گیا،یہ سفر پہلے 24 رمضان کو شیڈول تھا مگر 29 ویں روزے تک التوا کا شکار ہوگیا ۔"۔
انہوں نے اس خلائی سفر کے دوران نمازیں زمین کے اوقات کے مطابق پڑھیں ، اگرچہ اس سفر میں اصل چیلنج شٹل میں نماز پڑھنا تھا۔ کیونکہ وہاں کشش ثقل نہ ہونے کی وجہ سے نماز کیلئے درست انداز میں کھڑے ہونا اور وضوکرنا بھی آسان نہ تھا ۔
سعودی شہزادے کا کہنا تھا ' کہ سعودی عالم نے مجھے بتایا تھا کہ میں سحر اور افطار اس وقت کے مطابق کروں جہاں سے میں روزہ رکھ کر سفر پر روزانہ ہوا تھا، اور چونکہ میں نے اپنا سفر فلوریڈا سے کیا تھا لہذا اسی امریکی ریاست میں سورج غروب ہونے کا وقت ذہن رکھ کر انہوں نے افطاری کرلی ۔
بعدازاں انہوں نے ریڈیو میں سنا کہ سعودی عرب میں اگلے دن عید ہے۔ تاہم انہوں نے خلا میں دیکھا کہ اس دن کہیں بھی نئے چاند کے آثار نظر نہیں آئے تھے بلکہ اگلے دن انہوں نے نئے چاند کو دیکھا اور سعودی سائنسی ٹیم کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ جس کے بعد سعودی حکام نے تحقیقات کرکے تصدیق کی کہ رمضان کا ایک روزہ ابھی باقی تھا اور اب انہیں اس کا کفارہ بھی ادا کرنا لازمی ہوگا ۔

ملٹری ٹرائل کیس ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت حوالگی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہو گی ، سپریم کورٹ
- 5 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بیرسٹر گوہر
- 3 گھنٹے قبل

رواں ماہ مہنگائی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کا امکان
- 35 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپےسستا ،فی تولہ قیمت کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پشاور:صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کو رمضان اور عید پیکیج دینے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

فیصل مسجد کے احاطے میں شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی
- 2 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی: بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم ’لَو گُرو‘ کب ریلیزہو گی؟تاریخ سامنے آگئی
- 3 گھنٹے قبل

سینئرصحافی فرخ شہباز کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اعزازی رکنیت مل گئی
- 4 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری آج 10 سے زائد نئے وزراء سے حلف لیں گے
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور : الحمراء میں استاد میانداد خان فیسٹیول کا کامیاب انعقاد
- 27 منٹ قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے گواہ غلام مصطفیٰ نے ملزم ارمغان اور شیراز کو شناخت کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل