اسلام آباد: ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (پی اے ای سی) کا کہنا ہے کہ ملکى وسائل سے پہلا آئى سى یووینٹى لیٹرتیارکرلیا گیا ہے۔ڈریپ نے وینٹی لیٹرزکے استعمال اورتیاری کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سائنسدانوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔ترجمان پی اے ای سی ڈاکٹر ریاض خان کا کہنا ہے کہ ملکى وسائل سے پہلا آئى سى یووینٹى لیٹرتیارکرلیا گیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ) نے وینٹی لیٹرزکے استعمال اورتیاری کی منظوری دے دی ہے،
پاکستان ایٹمى توانائى کمیشن نے کرونا وبا کے تناظر میں ملکی وسائل سے پہلا آئی سی یو وینٹى لیٹر آئی لیو (i-Live)کے نام سے متعارف کرا دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ و ینٹى لیٹر پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مروجہ طبى معیارات کے مطابق تیار کیا ہے، آئی۔لائیو وینٹیلیٹرز کی تیاری میں پا اے این سی اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے بھی معاونت کی ہے۔
ترجمان پی اے ای سی ڈاکٹر ریاض خان کا کہنا ہے کہ یہ وینٹی لیٹر پاکستان انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر (پی آئی ٹی سی) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)کے معیارات پر بھى پورا اترا ہے، اس وینٹیلیٹر مشین کی جناح ہسپتال لاہور میں بھى جانچ کى گئى ۔ جانچ کے بعد طبی اور انجینئرنگ ماہرین نے وینٹیلیٹرز کی منظورہ دی۔ یہ ملک میں تیار کردہ پہلا وینٹیلیٹر ہے جسے ڈریپ نے منظور کیا ہے۔
اس کامیابی پر پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم (ہلال امتیاز ۔ ستارہ امتیاز ) نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ ڈریپ کی اس فائنل منظورى کے بعد I-Live نامى اس وینٹىلیٹر کى بڑے پیمانے پر تیارى شروع کردى جائے گى۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- an hour ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- an hour ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago






