Advertisement

پشاور: فائرنگ سے پی ٹی آئی کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق

قبائلی کونسل کے دوران پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 8th 2023, 3:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور: فائرنگ سے پی ٹی آئی کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق

پشاور: پشاور کی ہرن کالونی میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قبائلی کونسل کے دوران پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملک وحید خان، شکیل خان، رفاقت خان اور نثار خان شامل ہیں۔ ہزار خوانی میں ملک وحید پی ٹی آئی کے کونسلر تھے۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ رحمان بابا کے علاقے غفور آباد ہزار خوانی میں فریق اول اختر علی اور فریق ثانی وحید کے درمیان کونسل کی میٹنگ جاری تھی کہ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں شکیل، رفاقت، نثار اور وحید زخمی ہوگئے۔ ہزار خوانی کا رہائشی خان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) صدر محمد علی مقامی پولیس کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement