تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں پانچ کارروائیاں کرتے ہوئے 25 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، یہ بات جمعرات کو اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ بونیر اور مردان کے رہائشی دو ملزمان جو کہ فلائٹ نمبر GF-771 سے جدہ جا رہے تھے، کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1200 گرام آئس منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔
برہان انٹر چینج اٹک کے قریب ایک اور چھاپے میں ایک کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 4.8 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران کوہستان کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
موٹروے ٹول پلازہ شیخوپورہ پر دو کارروائیوں کے دوران دو گاڑیوں سے مجموعی طور پر 18 کلو افیون برآمد کر لی گئی۔ صوابی اور لاہور کے رہائشی دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران پرواز نمبر QR-617 پر قطر جانے والے مسافر کو گجرات کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 999 گرام آئس منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

عالمی و مقامی مارکیٹو ں میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا
- an hour ago

پاکستان میں بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے تک رہے گا ، آئی ایم ایف
- an hour ago

ریاست مخالف مواد پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- 3 hours ago

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شاہین میزائل استعمال نہیں کیا گیا ، پاکستان نے بھارتی دعوے مسترد کر دیے
- 2 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
22 سالہ کولمبین سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ڈیلیوری بوائے نے گولی مار کر ہلاک کردیا
- 3 hours ago

پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

ایم کیو ایم نےاپنے تحفظات وفاقی وزرا کے سامنے پیش کر دیے
- an hour ago

پشاور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی
- 3 hours ago

پاکستان میں عید الضحیٰ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 3 hours ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس :بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری
- 2 hours ago

ہالی وڈ ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے
- an hour ago