گلگت بلتستان : وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کیلئے 370 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ جی بی کوایساپیکج دینےپرخراج تحسین پیش کرتاہوں، ایساپیکیج دیناچاہتاتھاجس سےیہاں ترقی آئے، قرضوں کی قسطیں دینے کی وجہ سے وسائل بہت کم ہوجاتے ہیں اور ہر جگہ سے پیسوں کا مطالبہ ہے تاہم گلگت بلتستان کے لیے اس طرح کا پیکج ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب15سال کاتھاتواسکول کےساتھ گلگت بلتستان آیاتھا، گلگت بلتستان کی سڑکیں جیسی تھیں یہاں کےڈرائیورزکوسلام پیش کرتاہوں، ہزاروں میل اوپرجاکرجب نیچے دیکھوتوکوئی جیپ گری ہوتی تھی بہت خوف آتاتھا۔یہاں کوئی آتا ہی نہیں تھاعلاقہ دنیا سے کٹا ہوا تھا، سڑکیں اتنی مشکل تھی کہ یہ علاقےایک دوسرے سے کٹے ہوئے تھے، اسکردو سے گلگت جانے والی سڑک بہت خطرناک تھی، ہم یہاں کی سڑکیں بہتر کرنے پر پیسہ خرچ کررہےہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت ضروری ہے، گلگت بلتستان سوئٹرزلینڈسےزیادہ خوبصورت اوردگناہے، یہاں سیاحت ضرورت ہے ، پاکستان کی تمام برآمدات مشکل سے25 ارب ڈالر ہیں، ہمارے دور میں بڑھ رہی ہیں، سوئٹرزلینڈ سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، سیاحت سے آپ کو روزگار ہمیں فارن ایکس چینج ملے گا، جی بی میں سیاحت سے پورے ملک کوفائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےحکمران چھٹیوں پر لندن جاتےہیں بچےباہرجائیدادیں باہر،انہیں پتہ ہی نہیں پاکستان میں کتنےخوبصورت علاقےہیں، جب ہمارے حکومت آئی توسوچااس خطےکواوپرلیکرآناچاہئے، ہنزہ اور نگرجیسی خوبانی دنیامیں کہیں نہیں، یہاں فوڈپراسسنگ انڈسٹری لگ سکتی ہے.
وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ مجھ سےبڑےبڑےغلط فیصلےہوجاتےہیں، پارٹی ٹکٹ دینےمیں میں نےغلطیاں کیں، کبھی سوچتاہوں فلاں کو وزیر بنا دیتا تو اچھا ہوتا ، آپ کا وزیراعلیٰ خالد کو چننے کا فیصلہ کرنےپر خوشی ہے،اس میں کوئی غلطی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ لوگ ہوتے ہیں جو سیاست میں صرف اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے آتے ہیں ، ایک وہ جو ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں وہ سب سے بڑے غدار ہیں ، اپنی پوزیشن سے خود کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب 20 سال سے قائم ہے، صرف اب اس نے بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، پاکستان کی خوشحالی کے لیے یہ ایک جدوجہد چل رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 16 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 16 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 11 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 16 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago




