Advertisement
علاقائی

کورونا کیسزمیں اضافہ ، لاہور میں ہفتہ واتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئیں ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاہور میں ہفتے کے اختتام پر 2 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 1st 2021, 6:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک اعلان میں واضح کیا  ہے کہ  شہر میں ہفتہ اور اتوار کے روز شہر میں تمام کاروباری مراکز اور بازار مکمل طور پر بند رہیں گے۔البتہ صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور اہم سہولیات کھلی رہیں گی  جن میں میڈیکل اسٹورز، ویکسینیشن سینٹر، دودھ دہی کی دکانیں ، گوشت، چکن  ، پھلوں سبزیوں کی دکانیں اور پیٹرول پمپس شامل ہیں ۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان  نے کہاکہ ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ آج اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں۔

کمشنر لاہور نے عوام سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں انتظامیہ کے اٹھائے گئے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے کے لیے تعاون کریں،  کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اس لیے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔  یہ مشکل اور کڑا امتحان ہے، کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست ضرور دیں گے۔  

دوسری جانب لاہور کے ہسپتالوں میں   96 فی صد تک وینٹی لیٹرز بھی مکمل بھر گئے ہیں ۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ 01 ہزار 114ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 410افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ 

واضح رہے کہ  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید 131افراد انتقال کر گئے جبکہ5112 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار811ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20ہزار 823ہو گئی ہے ۔

Advertisement
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 14 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 3 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 20 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 21 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 4 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 18 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 21 hours ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 4 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 3 days ago
Advertisement