اگر ایکس لوگو اچھا ہوا تو وہ آج شب پوسٹ کیا جائے گا اور 24 جولائی کو لائیو کر دیا جائے گا،ایلون مسک


ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں نیلے پرندے کا معروف لوگو اب ماضی کا قصہ بننے جا رہا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ہم ٹوئٹر برانڈ اور تمام پرندوں کو خیرباد کہہ دیں گے، اگر ایکس لوگو اچھا ہوا تو وہ آج شب پوسٹ کیا جائے گا اور اسے 24 جولائی کو لائیو کر دیا جائے گا۔
And soon we shall bid adieu to the twitter brand and, gradually, all the birds
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
یہ اکتوبر 2022 میں ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔اس تبدیلی کے بعد ٹوئٹر ایک خودمختار کمپنی نہیں رہے گی بلکہ اسے ایک نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
If a good enough X logo is posted tonight, we’ll make go live worldwide tomorrow
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
اپریل 2023 میں ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو کی تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم کو ایکس میں تبدیل کرنے کے لیے کام کریں گی، جو ایک سپر ایپ ہوگی۔اکتوبر 2022 میں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کو خریدنے سے ایکس نامی ایوری تھنگ ایپ کی تشکیل کا عمل تیز ہو جائے گا۔
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ایکس کی تصویر بھی شیئر کی اور ایک صارف کی جانب سے لوگو کی تبدیلی کا جواب ہاں میں دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔خیال رہے کہ اپریل میں عارضی طور پر ٹوئٹر کے روایتی لوگو کو ڈوگی کوائن کے کتے والے لوگو سے تبدیل کیا گیا تھا۔

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 11 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- a day ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- a day ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 5 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- a day ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- a day ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- a day ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 10 hours ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 11 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 6 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- a day ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 6 hours ago






