Advertisement

3سالہ بیٹے کو مارنے والا درندہ صفت سوتیلا باپ گرفتار

بخارکی حالت میں بیٹے پر تشدد کرکے مارنے والادرندہ صفت باپ پولیس نے گرفتار کرلیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 29th 2023, 1:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
3سالہ بیٹے کو مارنے والا درندہ صفت سوتیلا باپ گرفتار

واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق پاکتپن کی رہائشی اور تین بچوں کی ماں نے خاوند کے فوت ہوجانے  پر ملزم سے دوسری شادی کی تھی اور لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں رہنے لگے تھے 

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نکاح کے اگلے ہی دن  ملزم نے تینوں بچوں پر تشددد کرنا  شروع کردیا تھا ۔ 24 جولائی کو ماں نے اپنے سابقہ مرحوم شوہر کے بھائی ہدایت اللہ کو فون پر کہا تھا کہ ان کا تین سالہ بیٹا چاند علی بیماری کے باعث  فوت ہوگیا ہے  لہٰذا وہ اس کی تدفین لاہور میں ہی کرنے لگے ہیں۔ جواباَ انہیں کہا گیا وہ اپنے بھتیجے کو خود دفنائیں گے  لہٰذا وہ لاش پاکپتن لے آئیں۔

ایف آئی آر کے مطابق اس پر خاتون نے فون بند کر دیا اور شام کو بچے کی لاش اور اپنی دو بچیوں کے ساتھ مرحوم خاوند کے گھر جانے کی بجائے اپنے والدین کے گھر چلی گئیں۔

رات گئے  کسی محلے دارکی اطلاع کے مطابق  وہ قریبی قبرستان پہنچے اور دیکھا کہ  خانون  اکیلے ہی بچے کو دفن کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو کے مطابق پولیس ہیلپ لائن 15 پر ایک کال موصول ہوئی کہ ایک خاتون بچے کو دفن کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور شکوک و شبہات ہیں کہ  بچے کو قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے پاکپتن جا کرتحقیق کی تو  کال کرنے والے عطا اللہ کا پتہ چل گیا۔

ایس پی آپریشنز کے مطابق عطا اللہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی موت طبعی  نہیں بلکہ اسے سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا۔

ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی بھتیجی سے پتہ چلا کہ عثمان نے ان کی ماں سے شادی کے اگلے  ہی دن  تشدد شروع کر دیا تھا۔

ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں سےپوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم نے تین سالہ معصوم بچے کو بستر پر پیشاب کرنے کی وجہ سے  تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

’اس دن  تین سالہ بچہ بخارمیں بھی مبتلا تھا۔ معصوم بچہ تشدد برداشت نہ کرسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رونے اور چلانے کے بعد دم توڑ گیا

بہنیں یہ دل دہلا دینے والا منظر خوف سے دیکھتی رہیں اور درندہ صفت باپ سے خوفزدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی ماں جرم پر خاموش ہی نہیں رہیں بلکہ لاش کو رات کے اندھیرے میں دفنانے کی کوشش بھی کرتیں رہیں۔

Advertisement
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 19 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 20 گھنٹے قبل
ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج

ملتان: نشتر ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مریضہ جاں بحق،لواحقین کاشدید احتجاج

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 17 گھنٹے قبل
فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ :امریکا کا شام میں فضائی حملہ،داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ

  • 3 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 17 گھنٹے قبل
بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج

بیٹی اور اہلیہ کے اغوا، قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی عثما ن حیدر کی عبوری ضمانت خارج

  • 2 گھنٹے قبل
کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات

  • 3 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 20 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement