بیپ پاکستان مکمل پاکستانی ساختہ آڈیو ،وڈیو ،کانفرنس کالنگ کے ساتھ چیٹ ایپلیکیشن ہے،وفاقی وزیر برائے آئی ٹی


پاکستان نے چیٹنگ ایپ واٹس ایپ کا متبادل بنا لیا، پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن ایپ کا اجراء کردیا گیا،وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بیپ پاکستان ایپلیکیشن کا افتتاح کر دیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ای آفس کے نئے و جدید ویب ورژن کا بھی اجراء کیا۔اسمارٹ ای آفس کے تحت ان ایپلی کیشنز کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت بنایا گیا ہے۔
واٹس ایپ کا متبادل /امین الحق کا اہم اقدام
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) August 7, 2023
چیٹنگ ایپ واٹس ایپ کا متبادل بن گیا، پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن ایپ کا اجراء کردیا گیا.
بیپ پاکستان مکمل پاکستانی ساختہ آڈیو ،وڈیو،کانفرنس کالنگ کے ساتھ چیٹ ایپلیکیشن ہے، سید امین الحق#MOITT #BeepPakistan #App #WhatsApp pic.twitter.com/T8F6RLdcS2
اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ بیپ پاکستان مکمل پاکستانی ساختہ آڈیو ،وڈیو،کانفرنس کالنگ کے ساتھ چیٹ ایپلیکیشن ہے،تمام ڈیٹا پاکستان میں محفوظ ہوگا، ابتداء میں ایپ مخصوص سرکاری افسران استعمال کریں گے، ایک ماہ کے تجرباتی استعمال کے بعد تمام حکومتی افسران و ملازمین اس کا استعمال کرسکیں گے،ایپلی کیشن کا مقصد حکومتی افسران و ملازمین کے مابین اہم سرکاری گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کامیابی سے استعمال کے ایک سال بعد اسے عوامی استعمال کیلئے بھی اوپن کردیا جائے گا، تقریب میں شاندار خدمات پر شرکاء نے کھڑے ہوکر سید امین الحق کو تالیوں کی بھرپور گونج میں خراج تحسین پیش کیا ۔سوا تین سال کے دور وزارت میں سید امین الحق نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 10 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 9 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 10 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 7 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 9 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago








