اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا، پاکستان میں کورونا کی پہلی ویکسین لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان مین کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغا زکردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ چائنہ کا شکریہ جس نے ہمیں جلد ویکسین فراہم کیں، چائنہ نے پاکستان کو 5لاکھ ویکسین ڈوزز فراہم کیں ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ویکسین سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو لگیں گی، ویکسین کو منصفانہ انداز سے صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، میں تمام ہیلتھ ورکرز کو کہوں گا کہ آپکے لیے ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے،ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں 4لاکھ اور برطانیہ میں 1لاکھ سے زائد اموات کورونا کی وجہ سے ہوئی ہیں، پاکستان کے حالات ابھی بہتر ہیں۔
گزشتہ روز چین سے کورونا ویکسین لانے والا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا تھا۔ چین کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین سائنوفارم کی 5 لاکھ ڈوزز تحفے میں دی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے تین کورونا وائرس ویکسینز کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔ ویکسینز میں روسی اسپتنک 5 ، آکسفورڈ – آسٹرا زینیکا اور چین کی سائنوفارم شامل ہیں۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 21 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 20 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل






