اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی افواج نے تتہ پانی سیکٹر پر 2 فروری کو بلااشتعال فائرنگ کی اور بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے 4 شہری زخمی ہوئے،بھارت رواں برس 175 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے اور رواں برس بھارتی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں،بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 3 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 3 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 21 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 15 minutes ago





