بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین-10 اور برائٹ سٹار میں پاک فضائیہ کی چین اور مصر میں بیک وقت شرکت
لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور انتہائی قلیل وقت میں ان کی بین الاقوامی فضائی مشقوں میں شرکت ایک قابل فخر کامیابی ہے


اسلام آباد: علامہ اقبال کے شعر “نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کاشغر” کی تشریح کے مصداق پاک فضائیہ کے شاہین بیک وقت دو مختلف ممالک چین اور مصر میں بڑے پیمانے پر جاری مشترکہ فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ مشقیں پاک فضائیہ کی اپنی فضائی برتری اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی جانب ایک اہم سنگ میل ہیں۔ پاک فضائیہ کے جے-10 سی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں سمیت پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گرائونڈ عملہ چین میں پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی میزبانی میں شاہین-10 اور مصر میں منعقدہ برائٹ سٹار فضائی مشقوں میں تندہی سے حصہ لے رہا ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت اختیار کرنے والے لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور انتہائی قلیل وقت میں ان کی بین الاقوامی فضائی مشقوں میں شرکت ایک قابل فخر کامیابی ہے۔ اس اہم سنگ میل کا حصول سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے پاک فضائیہ کی جدت پسندی کے منصوبے کی بدولت ممکن ہوا ہے جس کی بنیاد اتحادی ممالک سے جدید ٹیکنالوجیز کے حصول اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ پر قائم ہے۔
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- a day ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 16 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 16 hours ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 15 hours ago



