Advertisement
تجارت

ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ

جولائی اور اگست میں 234ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے،اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 15th 2023, 8:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ

ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 234 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 201 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 146 ملین ڈالررہا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 15 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 127 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 260 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 48 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 176 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اگست میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی نموہوئی۔جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں چین براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست رہا، جولائی اوراگست میں چین نے پاکستان میں 50 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی.

گزشتہ سال کی اسی مدت میں پاکستان میں چین کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم38 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نیدرلینڈ43ملین ڈالرکے ساتھ دوسرے اورسویٹزرلینڈ36 ملین ڈالرکے ساتھ تیسرا ملک رہا۔

Advertisement
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟

  • 2 دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 3 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

  • 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران  جنگی طیارہ گرکر تباہ

ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ

  • 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد

  • 16 گھنٹے قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • 3 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

  • 2 دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 3 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

  • 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement