اضافے کے بعد اوسط فی گھنٹہ اُجرت بڑھ کر ایک ہزار 4 ین، یعنی تقریباً 6.7 ڈالر ہو جائے گی


ٹوکیو۔2اکتوبر (اے پی پی):جاپان بھر میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں اکتوبر کے آغاز سے کم سے کم اُجرتوں میں اضافہ کا عندیہ دیا گیا ہے، جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان بھر میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں کم سے کم اُجرتوں میں اضافے کے بعد اوسط فی گھنٹہ اُجرت بڑھ کر ایک ہزار 4 ین، یعنی تقریباً 6.7 ڈالر ہو جائے گی۔
یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں لگ بھگ 30 سینٹ کا ریکارڈ اضافہ ہو گا۔ٹوکیو میں فی گھنٹہ اُجرت کی سطح ایک ہزار 113 ین یعنی تقریباً 7.4 ڈالر کے ساتھ بلند ترین ہے۔
یہ سطح اِیواتے پرِیفیکچر میں 893 ین، یعنی لگ بھگ 6 ڈالر کے ساتھ کم ترین ہے۔بعض چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اُن کیلئے اس اضافے کے ساتھ کاروبار جاری رکھنا مشکل ہے، جبکہ کارکنان کہتے ہیں کہ اُجرت میں یہ اضافہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی تلافی کیلئے کافی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جاپان میں ہر سال علاقائی وزارتِ محنت کے پینل کی تجاویز کی بنیاد پر اپنی اُجرتی سطح کا فیصلہ خود کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 6 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 15 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 11 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 15 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago








