کسی صورت یوکرین کے لیے امریکی حمایت کو روکنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، صدرجو بائیڈن
کانگریس میں یوکرین کی مدد کے لیے منظوری حاصل کرنا جنگ طویل ہونے کے ساتھ مشکل تر ہوتا جا رہا ہے


واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اتحادیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے لیے امریکا کی مدد جاری رہے گی۔ امریکی چینل سی این بی سی کے مطابق جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ریمارکس دیتے ہوئے کانگریس پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد امدادی پیکج پر بات چیت کریں ،ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے ، ہم کسی بھی صورت میں یوکرین کے لیے امریکی حمایت کو روکنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی اکثریت یوکرین کی مدد کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
کانگریس کھیلنا بند کرے اور امداد کے اس عمل کو آگے جانے دے۔بہت سے قانون ساز اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کانگریس میں یوکرین کی مدد کے لیے منظوری حاصل کرنا جنگ طویل ہونے کے ساتھ مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔تاہم سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے یوکرین کو اضافی مدد فراہم کرنے کے لیے قانون سازی پر غور کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون میک کارتھی نے سی بی ایس کے پروگرام فیس آن دی نیشن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو جن ہتھیاروں کی ضرورت ہے وہ ان کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان کی ترجیح امریکا اور میکسیکو کی سرحد کی سکیورٹی ہے۔
حکومت کو چلانے کے لیے یوکرین کی امداد میں کٹوتی کر کے کیون میک کارتھی نے سینٹ کے ایک اور پیکج کے لیے بھی راستہ بند کر دیا ہے جس کے تحت یوکرین کو چھ ارب ڈالر کی رقم ملنا تھی۔اب صدر جو بائیڈن امریکی اتحادیوں کو یقین دلانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ یوکرین کو مزید امدادی رقم فراہم کریں گے۔غیرملکی اتحادیوں نے امداد کی فراہمی کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین کے پالیسی چیف جوزپ بوریل نےدورہ یوکرین کے دوران کہا کہ یوکرین کی مدد کے لیے ایک نئی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ یوکرین کے لیے امریکی حمایت جاری رہے گی۔

بلوچستان ، سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرامز کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 4 منٹ قبل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے کوڈ آف کنڈکٹٹ جاری کر دیئے
- 3 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- ایک گھنٹہ قبل

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل