آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے وارم اپ رائونڈ کے آخری تین میچز (کل) کھیلے جائیں گے


نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 13 ویں آئی سی سی مینزون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز رائونڈ کے آخری تین میچوں کا فیصلہ کل (منگل ) کو ہوگا۔ 13ویں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا، جس کے زیادہ تر میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔ میگا ایونٹ سے قبل ورام اپ رائونڈ میں ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، وارم اپ رائونڈ کل منگل کو اختتام پذیر ہوگا اور کل وارم اپ رائونڈ کے آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا ، دوسرے وارم اپ میچ میں میزبان بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں تھیرو وانا تھاپورام کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ تیسرا اور ورام اپ رائونڈ کا آخری میچ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کےدرمیان حیدر آباد کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے19 نومبر تک بھارت کے 10 شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ کے 45 لیگ میچز کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 15 نومبر کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی 2ٹاپ ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ19 نومبر کو ہو گا۔
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 14 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل









