چینگ ای 6مشن 2024ء کی ابتدائی مہینوں میں چاند کیلئے روانہ کیا جائے گا، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن

چین اپنے نئے خلائی مشن چینگ ای 6 میں پاکستان کے ایک سیٹلائٹ کو ساتھ لے جائے گا۔ مجوزہ مشن پاکستان‘ یوپین اسپیس ایجنسی‘ فرانس اور اٹلی میں پے لوڈ کو ساتھ لے جائے گا، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ چینگ ای 6مشن 2024ء کی ابتدائی مہینوں میں چاند کیلئے روانہ کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایجر سیٹلائٹ کو چاند کے مدار پر پہنچایا جائے گا۔ یہ مشن پاکستان کے علاوہ یورپین اسپیس ایجنسی، فرانس اور اٹلی میں پے لوڈ کو اپنے ساتھ چاند پر لے کر جائے گا۔
چینگ ای 6مشن میں فرانسیسی انسٹرومنٹ موجود ہوں گے جو ریڈیو ایکٹو گیس کی جانچ کرینگے۔ اسی طرح یورپین اسپیس ایجنسی کے نیگٹو آئیون ڈٹیکٹر اور اٹلی کے ویلی بریٹ ریڈار سسٹم کو بھی یہ مشن اپنے ساتھ چاند پر لے جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ چین کی جانب سے بین الاقوامی لونر ریسرچ اسٹیشن پراجیکٹ کی رفتار بڑھائی جا رہی ہے، توقع ہے کہ مزید بین الاقوامی شراکت داری کا حصہ بنیں گے۔ سی این ایس اے نے بتایا کہ بین الاقوامی تعاون میں اضافے کیلئے یہ مشن 4ممالک کے پے لوڈ اور سیٹلائٹس کو اپنے ساتھ لے جائے گا

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 2 دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- ایک دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 9 گھنٹے قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 2 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 2 دن قبل








