وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں

شائع شدہ 2 years ago پر Oct 3rd 2023, 4:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

اسلام آباد: وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور اسی دن اسلام آباد میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، انہیں کمانڈ اور اسٹاف کے اہم عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔
وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلال امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔

ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش و وفات کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کا عمل شروع
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای نے بلیو ریزیڈنسی ویزا کے حصول کے لیے 180 دن کا ملٹی انٹری پرمٹ متعارف کروا دیا
- 2 گھنٹے قبل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 14 گھنٹے قبل
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 15 گھنٹے قبل

میکسیکن سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلیریا مارکیز لائیو اسٹریمنگ کے دوران قتل
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا ہاٹ لائن رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 6 گھنٹے قبل
امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
- 4 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات