یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کریں گے، نگراں وزیر داخلہ
یکم نومبر کے بعد کوئی بھی بغیر ویزہ اور پاسپورٹ ملک میں داخل نہیں ہوگا، سرفراز بگٹی


نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کریں گے، یکم نومبر کے بعد کوئی بھی بغیر ویزہ اور پاسپورٹ ملک میں داخل نہیں ہوگا۔
وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی جا رہی ہے۔ غیرقانونی طور پر مقیم افراد جائیدادیں فوری بیچ دیں، اب پیپر تذکیرہ نہیں چلے گا صرف ای تذکیرہ اور پاسپورٹ پر داخلہ ممکن ہوگا۔ 5نومبر کے بعد جو بھی آئے وہ ویزہ لے کر پاکستان آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی جان ومال کا تحفظ ہمارے لئے اہم ہے، پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر افغانیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا تاکہ فیملی ٹریز میں غیرقانونی طور پر شامل کیے گئے افغانیوں کا پتا لگایا جاسکے۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی پاسپورٹ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ عوام غیرقانونی طور پر مقیم افراد کی معلومات، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی معلومات فراہم کریں، معلومات دینے والے کا نام خفیہ اور راز میں رکھا جائے گا اور انعام بھی دیا جائے گا۔ عوام ویب پورٹل کے ذریعے معلومات دے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پاکستان صرف آئین و قانون کے مطابق چلے گا، پاکستانی بندوق کے زور پر مسلط ایجنڈے پر زندگی نہیں گزاریں گے۔ پاکستانی بندوق کے زور پر کسی کا ایجنڈا تسلیم نہیں کریں گے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مذہب کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں ہوگی، ریاست ہر قیمت پر اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے گی اور ریاست پر حملہ آوروں کو سختی سے کچلا جائے گا۔ ریاست ظالموں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔ کسی کو احتجاج سے روکا نہیں جائے گا، لیکن جو شاہراہیں بند کرے گا، عوام کو تنگ کرے گا، مریضوں کو ستایا جائے گا، ریاست ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوری سے لے کر ستمبر تک 24 خودکش حملے ہوئے ہیں، ان میں سے 14 افغانیوں نے کیے ہیں، قلعہ سیف اللہ مسلم باغ میں جو واقعہ ہوا اس میں ملوث چھ میں سے پانچ افراد افغانی تھے، ژوب کینٹ میں جو واقعہ ہوا اس میں ملوث 5 میں سے 3 افغانی تھے، پھر ہنگو واقعے افغان نیشنل ملوث تھا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ شیخ ہیبت اللہ صاحب نے جو فتویٰ دیا ہے اس فتوے پر بھی عمل نہیں کیا جارہا، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ افغانستان سے ہم پر حملے ہوتے ہیںاور افغان نیشنلز ان حملوں میں ملوث ہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، وزارت خارجہ اس پر اپنا کام کر رہی ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم تمام دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 18 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 days ago



