Advertisement
پاکستان

پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے بری کرنے کیخلاف درخواست

لاہور ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو دوبارہ معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 3rd 2023, 10:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے بری کرنے کیخلاف درخواست

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے بری کرنے کیخلاف پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس سلطان تنویز احمد نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کر دی۔ 

پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہیٰ کو قانون کے برعکس انٹی کرپشن مقدمے سے ڈسچارج کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement