Advertisement
پاکستان

ریاست کی رٹ قائم کرنے کےلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے، جنرل عاصم منیر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2023, 12:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریاست کی رٹ قائم کرنے کےلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، ہمیں متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سول اور عسکری حکام ، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر اعتبار سے تاریخی تھا، پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کے لیے ایک ہی راستہ ہے۔ ہمیں متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے، ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے ہرحد تک جائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیس جاری رہے گی۔

جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں زور دے کر کہا کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔ پاکستان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ آگے بڑھ کر چیلنجز کا سامنا کرے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آخری میں علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا کہ ”نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو تمہاری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں“

Advertisement
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 4 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 4 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 2 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • a day ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 3 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 days ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 days ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • a day ago
Advertisement