Advertisement

104 سالہ خاتون کی کامیاب سکائی ڈائیونگ

معمرڈورتھی ہافنز نے بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 3rd 2023, 11:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
104 سالہ خاتون کی کامیاب سکائی ڈائیونگ

104 سالہ امریکی خاتون نے اس ضعیف العمری میں کامیاب اسکائی ڈائیونگ سے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والی معمرڈورتھی ہافنز نے بلندی سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنا نام اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واکر کے سہارے چلنے والی  ہافنر نے شمالی الینوئے میں انسٹرکٹر کی مدد سے کامیابی سے اسکائی ڈائیو کیا۔

انہوں نے شکاگو سے تقریبا 85 میل (140 کلومیٹر) جنوب مغرب میں واقع اوٹاوا کے اسکائی ڈائیو شکاگو میں زمین کو چھونے کے بعد ڈوروتھی ہوفنر نے پرجوش ہجوم سے کہا، ’ایج اِز جسٹ آ نمبر۔

اس سے پہلےسویڈن سے تعلق رکھنے والی 103 سالہ لینیا انگیگرڈ لارسن نے مئی 2022 میں عمر رسیدہ اسکائی ڈائیور کا اعزاز حاصل کیا تھا، ان کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے۔

ہوفنر نے پہلی بار 100 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کی تھی۔ انہوں نے اپنے واکر کو جہاز سے کچھ ہی فاصلے پر چھوڑا تھا۔

جیسے ہی وہ زمین پر پہینچیں انکےدوست انھیں مبارک باد دینے کے لیے دوڑ پڑے، جبکہ ان میں سے ایک ہوفنر کا ریڈ واکر لے کر آیا۔ جس سے وہ اسوسی ایشن تک آئیں تھیں ان سے پوچھا گیا کہ زمین پر واپس آکر کیسا محسوس ہوا۔

ڈوروتھی ہافنر کا کہنا تھا کہ، یہ سب کچھ بہت شاندار اورحیرت انگیز تھا، اس سے بہتر نہیں ہو سکتا تھا۔

Advertisement
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 2 days ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 4 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 2 days ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 3 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 2 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 2 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 4 hours ago
Advertisement