Advertisement

بھارتی ریاست سکم میں سیلاب کے باعث 23 فوجی لاپتہ ، متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں

لاپتہ فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشنز جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2023, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی ریاست سکم میں سیلاب کے باعث 23 فوجی لاپتہ ، متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں

نئی دہلی: بھارتی ریاست سکم میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 23 فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ چین کی سرحد سے متصل شمال مشرقی ریاست سکم کی لوناک جھیل میں کلائوڈ برسٹ کے باعث دریائے ٹیسٹا میں سیلاب آگیا جس سے 23 فوجی لاپتہ ہو گئے

دفاعی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب میں فوج کی کچھ گاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ لاپتہ فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشنز جاری ہے۔

فوج کی گاڑیاں سنگٹام کے قریب بارڈانگ میں اس وقت کھڑی تھیں جب ممکنہ طور پر برفانی جھیل پھٹنے سے اچانک سیلاب آیا۔

شمالی سکم کے چنگتھانگ میں پانی کی سطح 15-20 فٹ اونچی نیچے کی طرف بڑھ گئی اور کئی عمارتیں اور ڈھانچے بہہ گئے۔ سکم کو مغربی بنگال سے جوڑنے والے میلی میں NH-10 کا ایک حصہ سیلاب میں بہہ گیا

Advertisement
Advertisement