دوران سماعت وکلاء جس معلومات کی نشاندہی کریں گےوہ ان کیمرہ ہو گی، عدالت


اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، سائفر کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں میں ہو گی، دوران سماعت وکلاء جس معلومات کی نشاندہی کریں گےوہ ان کیمرہ ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست محفوظ فیصلہ سنایا۔
سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی کی جانب سے ان کیمرہ سماعت کی درخواست پرفیصلہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرسماعت9 اکتوبرکو اوپن کورٹ میں ہو گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں واضح کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کھلی عدالت میں ہوگی، حساس معلومات یا دستاویزات ریکارڈ پر آنے پر سماعت ان کیمرہ کردی جائے گی۔
اس سے قبل اڈیالہ جیل میں اِن کیمرہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرکا کہنا تھا کہ عمران خان کو اوپن کورٹ سماعت فراہم کرنا ان کا حق ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدرنے بتایا تھا کہ ہم نے چالان کی نقول وصول کرنے سے معذرت کی۔ اِن کیمرہ ِسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک اِن کیمرا سماعت کاجوازنہیں۔
واضح رہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سائفرگمشدگی کیس کی اِن کیمرہ سماعت عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکیے جانے کے نو اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکی جس میں استدعاکی گئی تھی کہ جیل ٹرائل اوران کیمرہ سماعت کیخلاف ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے۔ شفاف ٹرائل کیلئےہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 19 گھنٹے قبل




