غیر ملکی تارکین وطن کو 27 دن کی مہلت دی گئی ہے، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان
ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بلوچستان میں دولاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا، جان اچکزئی


بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے غیر ملکی تارکین وطن کو 27 دن کی مہلت دی گئی ہے ،اس کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جا ئے گا ۔
کو ئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے نگران صو بائی وزیر اطلاعات نے کہا وفاقی حکومت اور آرمی چیف کے ہدایت کے بعد ملک بھر میں تارکین وطن کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔ پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کی مدد کی ہے،جو افغان شہری و یزہ لیکر پاکستان آنا چاہتے ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا لیکن ویزہ کے بغیر کسی کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔
جان علی اچکزئی کے مطابق ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بلوچستان میں دولاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔ بلوچستان میں پانچ لاکھ 84 ہزارافغان باشندوں میں سے 3 لاکھ 31 ہزارجسٹرڈ ہیں۔
نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پرآنے والوں کے ساتھ دہشگردی بھی آتی ہے۔ جنوری سے اب تک 24 بم حملے ہوئے جن میں سے 14 میں افغان باشندے ملوث تھے۔ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان باشندوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار ہے ، 5 لاکھ 84 ہزارافغان باشندوں میں سے 2 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بلو چستان حکومت وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستونگ خودکش حملے کی تحقیات کی جاری ہیں ۔ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- ایک گھنٹہ قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل




