Advertisement
پاکستان

توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا فیصلہ معطل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

درخواست پر عدالتی حوالے دیکھنے کے بعد مناسب حکم نامہ جاری کریں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 9th 2023, 8:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا فیصلہ معطل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا فیصلہ معطل قراردینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابرستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پرکا لعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی، عدالت نے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل سن کرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست پر عدالتی حوالے دیکھنے کے بعد مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مرکزی اپیل میں ریاست کوفریق بنانےکی اجازت دینےکی استدعا کی گئی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےاستفسارکیا کہ درخواست پرتو اعتراضات لگے ہیں۔ جواب میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جی بالکل،اعتراض لگاہواہے،ہم چاہتے ہیں ریاست کو فریق بنائے جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کےپاس کوئی عدالتی حوالہ موجود ہے تو پیش کریں۔

عمران خان کے وکیل کی جانب سے اپنے دلائل کی سپورٹ میں عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہم سزامعطلی کےفیصلےپرنظرثانی کا نہیں کہہ رہے،یہ کوئی اپیل نہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا ک آپ جن فیصلوں کا حوالہ دے رہے ہیں وہ کاپی دے دیں۔

دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حوالےدیکھنے کے بعد مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔

سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو مین چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے ہمیں ان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔

لطیف کھوسہ نے الزام عائد کیا کہ جیل میں عمران خان کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے سب سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ ہم نے ان سے کہا ہے کہ ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کی ضمانت آپ کے سامنے دی جائے۔

عمران خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے پر شرم آنی چاہیے۔ یہ 25 کڑوڑ عوام کی ناموس کا مسئلہ ہے، آمریکی سفیر کی ڈونلڈ لو کی ایک دھمکی پر ملک کے وزیراعظم کو چلتا کیا گیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کس چیز پر فرد جرم لگائیں گے؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے جرم کیا کیا ہے؟ کیا یہ آفیشنل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے؟ ۔ یہ ایکٹ تاج برطانیہ نے غلام رکھنے کے لیے بنائے، کیا ہم نے برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکا کی گود میں چلے جانا ہے؟۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 20 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 21 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 20 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 17 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 21 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
Advertisement