Advertisement
پاکستان

بلوچستان میں فوجی آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل،2 اہلکار شہید

ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں میجر سمیت دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 10 2023، 12:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان میں فوجی آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل،2 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا اور دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید علی رضا شاہ  اور حوالدار نثار احمد نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Advertisement
Advertisement