طاقت کے زور پر غزہ اور کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے ،مشعال ملک
انہوں نے کہا کہ خاموش رہنے کی بجائے ہم سب کو ایک آواز ہوکر انسانی حقوق کی پامالیاں اور جبر روکنے کیلئے عملی قدم اٹھاناچاہیے۔


انسانی حقوق اور وومن امپاورمنٹ بارے وزیر اعظم پاکستان کی مشیر مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ طاقت کے زور پرغزہ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے اور وہاں بمباری اور راکٹ حملوں و فائرنگ سے معصوم و نہتے بچوں، خواتین، مردوں، بزرگوں و مظلوموں کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن عالم اقوام نے اس پر خاموشی اختیار کررکھی ہے لہٰذا غزہ اور کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر خاموش رہنے کی بجائے ہم سب کو ایک آواز ہوکر انسانی حقوق کی پامالیاں اور جبر روکنے کیلئے عملی قدم اٹھاناچاہیے کیونکہ آزادی بڑی نعمت ہے۔
منگل کی رات گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آبادکے زیراہتمام سپورٹس گراؤنڈ میں ڈرگ ایبیوز اویئرنیس اور وومن امپاورمنٹ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ایک محب وطن شہری کے طور پر بہت ذمہ داریاں ہیں کہ ہم حق اور سچ کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ عالم اقوام کو غزہ اور کشمیریوں کی آواز سننی چاہیے اور کشمیر اور غزہ کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ضروری ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ غزہ اور کشمیر سمیت جہاں بھی انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں ایک مہذب سوسائٹی کے طور پر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم یکجان ہو کر ان سب کیلئے آواز اٹھائیں تاکہ ظالم اور ظلم کا راستہ روکا جاسکے۔ڈرگ ایبیوز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ڈرگز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اشدضروری ہے جبکہ ان کو ٹیچرز کے بارے میں اور سوسائٹی کے متعلق ہر قسم کی اونچ نیچ سے آگاہی دینابھی معاشرے کی ذمہ داری ہے تاکہ تعلیمی اداروں اور بالخصوص طلباوطالبات میں ڈرگز کے معاشرتی، ذہنی، جسمانی، اخلاقی، انسانی نقصانات کا شعور پیدا کرکے انہیں اس لعنت سے دور رکھنے اور تعلیمی اداروں و سوسائٹی کو منشیات سے پاک کرناممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ابھی چند روز قبل مینٹل ہیلتھ ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ آپریشن سے ہمیں کیسے بچنا ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 10 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 12 گھنٹے قبل




