اے این ایف ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی وے حیدرآباد میں پشاور کے رہائشی ملزم سے 13 کلو چرس برآمدکی گئی


راولپنڈی ۔23اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف )نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں کے دوران 33 کلو منشیات برآمدکر کے 7 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی وے حیدرآباد میں پشاور کے رہائشی ملزم سے 13 کلو چرس برآمدکی گئی۔ سٹی بس سٹینڈ سکھر میں گھوٹکی کے رہائشی 2 ملزمان سے 3 کلو چرس برآمدکی گئی۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 300 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں ۔کراچی کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر EK-603 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا ، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 91 آئس بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔
خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر PK-285 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔حیات آباد میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 6 کلو چرس برآمدکی گئی۔ دورانِ کارروائی خیبر کے رہائشی 2ملزمان گرفتارکیے گئے۔خیبر کے غیر آباد علاقے سے سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 4 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 4 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago







