وینس ولیمز اور آندریا پریٹی گزشتہ ہفتے کے آخر میں فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے، جہاں شادی کی تقریبات 6 دن تک جاری رہیں


لوریڈا: امریکا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے شادی کرلی۔45 سالہ وینس ولیمز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔
وینس ولیمز اور آندریا پریٹی گزشتہ ہفتے کے آخر میں فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے، جہاں شادی کی تقریبات 6 دن تک جاری رہیں۔
اس موقع پر وینس ولیمز نے کہا کہ بہن سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ کا تحفہ دیا، یاٹ میں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا اور سرینا ولیمز نے ہی یاٹ میں تمام کھانوں کا انتظام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشتی پر 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست موجود تھے، ہم نے ایک ہفتے خوب انجوائے کیا۔اس کے علاوہ سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔
45 سالہ وینس ولیمز نے رواں سال جولائی میں واشنگٹن ڈی سی اوپن میں ٹور لیول سنگلز میچ جیت کر تاریخ رقم کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے منگیتر آندریا پریٹی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا تھا، جو اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود تھے۔
آندریا پریٹی ڈنمارک نژاد اطالوی ماڈل اور اداکار ہیں۔سات مرتبہ گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹل جیتنے والی وینس ولیمز نے 16 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ ٹینس میں واپسی کی تھی اور اب وہ جنوری میں آکلینڈ سے وی ٹی اے ٹور کے اپنے 33ویں مسلسل سیزن کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔فیشن میگزین ووگ ویڈنگز کے مطابق، یہ شادی اطالوی تقریبات کے بعد فلوریڈا میں انجام پائی، جہاں فیشن اور خوشیوں سے بھرپور تقاریب منعقد ہوئیں۔ وینس ولیمز نے اس موقع کو ’’زندگی کا سب سے خوشگوار، خوبصورت اور یادگار دن‘‘ قرار دیا۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 7 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago









