اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے قومی توانائی منصوبے کیلئے ایک خصوصی سیکرٹریٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ایک جامع قومی توانائی منصوبے کی تشکیل کی اصولی منظوری دی ہے۔
اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے قومی توانائی منصوبے کیلئے ایک خصوصی سیکرٹریٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔
وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ اس مجوزہ منصوبے کے تحت ایک قابل عمل اور مربوط حکمت عملی پیش کریں۔
انہوں نے زوردیا کہ صنعتوں کو کم سے کم ممکنہ قیمت پر بجلی کی فراہمی یقینی بنانا اور گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ماحولیاتی تبدیلی، خزانہ، صنعتوں اور پیداوار اور پیٹرولیم کی وزارتوں کی سفارشات کو منصوبے میں موثر انداز میں شامل کیا جائے ۔
وزیراعظم نے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی موثر انداز میں نجکاری کا عمل تیز کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے صنعتوں کو تقابلی نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ ملک کی صنعتی پیداوار کی گنجائش میں اضافہ کیا جاسکے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- an hour ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- an hour ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

