انیس سوچھبیس میں پنجاب کے علاقے قصور میں موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونیوالی نورجہاں نے نو سال کی عمر میں کلکتہ سے بطور چائلڈ سنگر اپنے گائیکی سفر کا آغاز کیا

ملکہ ترنم نور جہاں کی آج پچیسویں برسی منائی گئی۔
انیس سوچھبیس میں پنجاب کے علاقے قصور میں موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونیوالی نورجہاں نے نو سال کی عمر میں کلکتہ سے بطور چائلڈ سنگر اپنے گائیکی سفر کا آغاز کیا۔
وہ جنوبی ایشیاء میں اپنے وقت کی سب سے بڑی اور بااثر گلوکارہ کے طور پر مشہور تھیں اور اُنہیں ملکہ ترنم کا اعزازی خطاب دیا گیا۔
نور جہاں نے فلمی صنعت پر پینتیس سال سے زائد عرصے تک راج کیا اور اردو، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریباً دس ہزارگانے ریکارڈ کئے۔
نور جہاں وہ آواز تھی جس نے انیس سوپینسٹھ کی پاک بھارت کے دوران پاک فوج اور عوام میں حب الوطنی کاجذبہ بیدارکردیا تھا۔
انیس سوستاون میں نور جہاں کو ان کی اداکاری اور گلوکاری کی صلاحیتوں پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وہ دوہزارمیں آج کے روز انتقال کرگئیں، انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل








