کریپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 فیصد سے زیادہ گر گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت گرنے کی وجہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹ ہے جس میں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا اب ماحولیاتی تبدیلی کے خدشات کے پیشِ نظر بٹ کوائن بطور کرنسی تسلیم نہیں کرے گا۔
ایلون مسک کے اعلان کے بعد ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ میں ٹیسلا نے کہا تھا کہ وہ بٹ کوائن کو بطور پیسے لے گا تاہم اس موقعے پر ماحولیات کے حوالے سے کارکنان اور کمپنی کے اپنے سرمایہ کاروں نے غصے کا اظہار کیا تھا۔فروری میں ٹیسلا نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی نے 1.5 ارب ڈالر کے بٹ کوائن خرید لیے ہیں۔ تاہم جمعرات کو انھوں نے اپنی مارچ میں دی گئی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ‘ہمیں بٹ کوائن کی مائننگ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے فوسل فیولز کے حوالے سے خدشات ہیں، خاص طور پر کوئلہ جو کہ کسی بھی ایندھن کے مقابلے میں بد ترین ایمیشنز چھوڑتا ہے۔‘
Tesla & Bitcoin pic.twitter.com/YSswJmVZhP
— Elon Musk (@elonmusk) May 12, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کمپنی اپنے بٹ کوائن بیچے گی نہیں بلکہ انھیں اس وقت استعمال کرے گی ۔ بٹ کوائن زیادہ ماحول دوست طریقوں سے بنایا جائے گا۔ماہرین کا خیال ہے کہ ٹیسلا نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے خدشات کو کم کیا جا سکے جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل







